بھٹکل :27/ستمبر(ایس اؤ نیوز) سال 2018-2019کے ہائی اسکول غیر نصابی سرگرمیوں میں تعلقہ کی شرولی چتراپور ہائی اسکول کے طلبا نے بہتر ین پرفارمنس پیش کیا ہے۔
شرالی زون کے کھیل مقابلوں میں چتراپور ہائی اسکول کے طلبا نے چمپئین شپ کا خطاب جیتا۔ تعلقہ لیول کے کھیل مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے ٹرپل جمپ، یوگا، 200میٹر، 1200میٹر کی دوڑ، ہرڈلس (طلبا، طالبات) ہائی جمپ، 600میٹر اور400میٹرکی دوڑ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
ثقافتی مقابلہ جات پرتیبھا کارنجی میں ناٹک، مصوری ، میمکری ، برجستہ تقریر، تمل بھاشن، تلو بھاشن مقابلہ جات میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے ضلع لیول کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ سائنسی نمائش میں تعلقہ سطح پر اول مقام حاصل کرکے ضلع سطح کی اہلیت حاصل کی ہے۔ ہائی اسکول کے طلبا حالیہ منعقدہ کنڑا ساہتیہ پریشد کی کنڑا کوئز میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے اسکول کانام روشن کیا ہے۔ تمام طلبا کو اسکول ترقی بورڈ کے صدر، ممبران، صدر مدرسہ ممتا بھٹکل ، اساتذہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔